13 اگست 2015 - 13:27
ایران کی جانب سے عراق میں ہوئے دھشتگردانہ حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ہونے والے دہشتگردانہ ٹرک بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ہونے والے دہشتگردانہ ٹرک بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے جمعرات کو ایک بیان میں عراق میں دہشتگردوں کے بڑھتے ہوئے جرائم اور حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر دہشتگردی کا موثر اور بھرپور مقابلہ کئے جانے پر زور دیا ہے۔ مرضیہ افخم نے عراقی حکومت اور قوم نیز صدر سٹی میں اس دہشتگردانہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی سے مقابلے میں عراق کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے صدر سٹی میں گولہ بارود سے بھرے ہوئے ایک ٹرک کے خوفناک دھماکے میں کم سے کم ایک سو بارہ افراد شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲